ایران بار بار مذاکرات کی درخواست مسترد کررہا ہے : اسٹیو وٹکوف

Mar 27, 2026 | 09:02:AM
 ایران بار بار مذاکرات کی درخواست مسترد کررہا ہے : اسٹیو وٹکوف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے پاکستان کی ثالثی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی وجہ سے مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا۔

اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ ایران کو ڈیل پر قائل کرنےکیلئے مضبوط اشارے موجود ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  آگے مزید تباہی اور ہلاکتوں کے سوا کچھ نہیں، ایران بار بار مذاکرات کی درخواست مسترد کررہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:آج بادل کب اور کہاں برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

دوسر جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات حملوں کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کی توانائی تنصیاب پر حملوں کو 10 دن کیلئے روک رہے ہیں، اب یہ کارروائی 6 اپریل تک ملتوی ہو گئی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کی درخواست تہران نے کی ہے، ایران کے ساتھ مذاکرات بہت اچھے انداز میں جاری ہیں تاہم ایرانی حکام نے اس بارے میں تصدیق نہیں کی کہ وہ بھی اس بات سے متفق ہیں۔

 خیال رہے کہ پیر کے روز صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایران کے جوہری مراکز پر ممکنہ حملے کی دھمکی کو جمعہ تک روک رہے ہیں، اور اب یہ مدت مزید بڑھا دی گئی ہے۔