ججز کا خفیہ اداروں پرمبینہ مداخلت کا الزام،پاکستان بار کونسل کا کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ

Mar 27, 2024 | 22:56:PM
ججز کا خفیہ اداروں پرمبینہ مداخلت کا الزام،پاکستان بار کونسل کا کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے خفیہ اداروں پر مبینہ مداخلت کے الزام اور چیف جسٹس کو خط کے معاملہ پر پاکستان بار کونسل نے ججز کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان بار کونسل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 3سینئر ججز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے الزامات کی تحقیقات لازمی  ہونی چاہیئں ،عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا،سپریم جوڈیشل کونسل ایسے الزامات کی تحقیقات کا فورم نہیں ہے،الزامات کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو کمیٹی تشکیل دینی چاہیے۔ 

یہ بھی پڑھیں : اروند کیجریوال کی گرفتاری ،امریکی محکمۂ خارجہ کے ردعمل پر بھارت سیخ پا