فلم"آر آر آر" کو آسکر ایوارڈ اجے دیوگن کی وجہ سے ملا ہے

Mar 27, 2023 | 18:01:PM
فلم
سورس: @instagram/jrntr
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے نامور اداکار اجے دیوگن نے اپنے حالیہ انٹرویومیں انکشاف کیا ہے کہ"آر آر آر" کے ناٹو ناٹو کو آسکر ایوارڈ ان کی وجہ سے ملا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق اداکار اجے دیوگن نے حال ہی میں کپل شرما کے شو میں  اپنی نئی فلم "بھولا" کی تشہر کیلئے شرکت کی, جہاں شو کے دوران میزبان کپل شرما نے انہیں فلم"آر آر آر" کے آسکر ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی۔کپل شرما نے کہا کہ" فلم"آر آر آر" کے گانے"ناٹو ناٹو" کو آسکر ملا ہے آپ کو بہت بہت مبارک ہو، آپ بھی اس فلم کا حصّہ رہے ہیں"۔اجے دیوگن نے مبارکباد موصول ہونے پر اپنے مزاحیہ ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ "فلم"آر آر آر" کو جو آسکر ایوارڈ ملا ہے وہ میری ہی وجہ سے ملا ہے، سوچو اگر میں اس گانے میں ناچا ہوتا تو کیا ہوتا"۔

View this post on Instagram

A post shared by Jr NTR (@jrntr)

واضح رہے کہ "ناٹو ناٹو"جسے گلوکار کالا بھیروا اور راہول سپلی گنج نے اپنی آواز میں گایا اور ایم ایم کیروانی نے اس گانے کی موسیقی تخلیق کی، اس گانےنے 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں بیسٹ اوریجنل سانگ کی کیٹیگری میں کامیابی حاصل کی ہے۔