عقاب کے شکار کی حیرت انگیز ویڈیو وائرل

Mar 27, 2023 | 15:30:PM
عقاب کی اپنے سے زیادہ وزن کے بھیڑ کے بچے کو شکار کرنے کی حیرت انگیز ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عقاب کی اپنے سے زیادہ وزن کے بکڑی کو شکار کرنے کی حیرت انگیز ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔    

جانوروں کے شکار کی بات کی جائے تو شیر، چیتے کا تصور ذہن میں آتا ہے لیکن پرندے بھی شکاری ہوتے ہیں جن میں اُلو، ہاکس اور عقاب شامل ہیں یہ شکاری پرندے بہترین شکاری ہیں اور کچھ غیرمعمولی چیزوں پر جھپٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں عقاب کو شکار کرتے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عقاب اڑ رہا ہے لیکن اس نے پیروں میں بھیڑ کے بچے کو پکڑ رکھا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کتنے طاقتور اور خطرناک شکاری ہیں۔

سنہری عقاب شکار کے سب سے مشہور پرندوں میں سے ایک ہیں جو اپنی چستی اور رفتار کا استعمال کرتے ہوئے شکار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔عقاب کی بھیڑ کے بچے کو شکار کرنے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی تبصرے کیے جارہے ہیں۔