نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواستیں مسترد

Mar 27, 2023 | 13:20:PM
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواستیں مسترد
کیپشن: شیخ رشید سمیت دیگر کی نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کیخلاف درخواستیں خارج کردی گئیں۔
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواستیں مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سُنا دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا محسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ تقرری کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔

اس طرح شیخ رشید سمیت دیگر کی نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کیخلاف درخواستیں خارج کردی گئیں۔

اس موقع پر جسٹس شاہد کریم نے شیخ رشید اور دیگر کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش،فوٹوگرافرسمیت متعدد کارکن گرفتار

جسٹس شاہد کریم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کا مکمل اختیار ہے، الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے تحت نگران وزیراعلیٰ کا تقرر کیا۔

اس موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ پیش ہوئے، اسکے علاوہ الیکشن کمیشن کے وکلاء نے اپنا مؤقف پیش کیا۔