پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ایشیا کپ کیلئے ٹیم انتظامیہ کا اعلان 

Mar 27, 2023 | 00:20:AM
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ایشیا کپ کیلئے ٹیم انتظامیہ کا اعلان 
کیپشن: ہاکی پلیئر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ایشیا کپ کیلئے ٹیم انتظامیہ کا اعلان کردیا ۔
اولمپئن حنیف خان کوٹیم کا منیجر تعینات کیا گیا ہے،اولمپئن مدثر علی خان، اولمپئن ذیشان اشرف ،انٹر نیشنل کھلاڑی عدنان ذاکر اور آصف احمد کوچنگ پینل میں شامل ہیں،رانا زبیر ڈریگ فلکرز کوچ ،مظہر عباس گول کیپنگ کوچ ،علی عباس میڈیا منیجر،ڈاکٹر میثاق رضوی ٹیم ڈاکٹر اور نیوٹریسٹ ہوں گے۔ 
عمران خان فزیکل ٹرینر اور محمد اسلم فزیو تھراپسٹ ہوں گے ،نئی ٹیم انتظامیہ 28 مارچ سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالے گی۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخ رقم ،جنوبی افریقہ نے ایک میچ میں 2 عالمی ریکارڈ بنالئے