پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کیلئے بری خبر !!!

Mar 27, 2021 | 13:06:PM
پنجاب اساتذہ
کیپشن: اساتذہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کیلئے بری خبر۔۔محکمہ خزانہ نے دوسالوں کے دوران ٹائم سکیل حاصل کرنے والے اساتذہ سے مراعات اور عہدہ واپس لینے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اساتذہ کو اضافی ٹائم سکیل مکنے سے محکمہ خزانہ پر ماہانہ کروڑوں روپے کا بوجھ بڑھ گیا ہے جس کے بعد محکمہ خزانہ نے انتہائی اقدام اٹھایا۔  نوٹیفکیشن کے مطابق 2 سالوں میں ٹائم اسکیل لینے ولاے اساتذہ سے مراعات اور عہدہ واپس لیا جائے گا۔ مراعات کی مد میں محکمہ خزانہ کو 20 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری ہوگی۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق افسروں کی ملی بھگت سے حاصل کیے جانیوالے تمام ٹائم سکیل واپس لیے جائیں گے، گریڈ سولہ، سترہ، اٹھارہ اور انیس کے اساتذہ سے ٹائم سکیل واپس لیا جائے گا،2019 تا 2021 تک ہزاروں اساتذہ نے ملی بھگت سے ٹائم سکیل حاصل کیا۔