کھلونا ساز کمپنی لیگو نے ایک بار پھر اپنی منفرد تخلیق سے سب کو حیران کر دیا

Jun 27, 2026 | 23:53:PM
کھلونا ساز کمپنی لیگو نے ایک بار پھر اپنی منفرد تخلیق سے سب کو حیران کر دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )دنیا بھر میں مشہور کھلونا ساز کمپنی لیگو نے ایک بار پھر اپنی منفرد تخلیق سے سب کو حیران کر دیا ہے, کمپنی نے سویڈش سپرکار ساز ادارے کوئنزگ کی معروف اسپورٹس کار کا ہو بہو چلنے والا ماڈل تیار کر لیا، جو مکمل طور پر لیگو کے پلاسٹک بلاکس سے بنایا گیا ہے۔

یہ منفرد گاڑی نہ صرف دیکھنے میں اصل اسپورٹس کار جیسی لگتی ہے بلکہ اس نے سڑک پر دوڑتے ہوئے دنیا کی تیز ترین لیگو کار ہونے کا نیا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

برطانیہ کے مشہور گڈ ووڈ سرکٹ پر کوئنزگ کے آفیشل ٹیسٹ ڈرائیور مارکس لنز نے اس گاڑی کا عملی مظاہرہ کیا، جہاں یہ 111 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ گئی, اس سے قبل کسی بھی لیگو کار کی زیادہ سے زیادہ رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی، جسے اس نئی تخلیق نے نمایاں فرق سے پیچھے چھوڑ دیا۔

اس حیرت انگیز منصوبے پر لیگو کے ماہر ڈیزائنرز نے تقریباً ساڑھے سات ماہ تک کام کیا اور اسے مکمل کرنے میں 9 ہزار 400 گھنٹے صرف کیے۔ تیار ہونے والی گاڑی ظاہری شکل میں ایک حقیقی مہنگی اسپورٹس کار کا مکمل تاثر دیتی ہے۔

گاڑی کا مجموعی وزن تقریباً ایک ہزار 800 کلوگرام ہے، جس میں 400 کلوگرام صرف لیگو کے پلاسٹک بلاکس پر مشتمل ہے۔ تاہم، اصل کوئنزگ کار کے برعکس اس ماڈل میں حرکت کے لیے ایک چھوٹا مگر طاقتور الیکٹرک موٹر نصب کی گئی ہے۔