آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لئے امیدواروں کا تقرر؛ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جاری

Jun 27, 2026 | 17:36:PM
 آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لئے امیدواروں کا تقرر؛ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آزاد کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے پارٹی کے امیدواروں کے انتخاب کیلئے  پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمانی بورڈ کے ارکان سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔

اسلام آباد کے زرداری ہاؤس میں فریال تالپور کی زیرِ صدارت آزاد کشمیر انتخابات 2026 ک میں پارٹی امیدواروں کی سیلیکشن کیلئے  پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس جاری ہے۔ اجلاس مین پارلیمانی بورڈ کے تمام 17 ارکان شریک ہیں اور پارٹی کا امیدوار بننے کے متمنی کارکنوں کو بھی بلوایا گیا ہے۔

زرداری ہاؤس میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے 17 رکنی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس شروع ہوا تو  میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں کے امیدوار انٹرویوز کے لیے زرداری ہاؤس پہنچ چکے تھے۔

پونچھ ڈویژن کے امیدوار بھی زرداری ہاؤس پہنچ رہے ہیں۔  پارٹی ذرائع بتا رہے ہیں کہ امیدواروں سے بورڈ کے ارکان فرداً فرداً  انٹرویو کر رہے ہیں۔  یہ انٹویو آج ہی مکمل ہوں گے۔

پیپلز پارٹی کے سینئیر ارکان پر مشتمل پارلیمانی بورڈ  قانون ساز اسمبلی کے آزاد کشمیر  میں 33 اور پاکستان بھر میں پھیلے ہوئے کشمیری مہاجرین کے 12 حلقوں کے لئے امیدواروں کی سیلیکشن  کرے گا۔

میرپور، پونچھ، مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کے امیدواروں کے لیے الگ الگ اوقات مقرر کئے گئے تھے۔

پارلیمانی بورڈ امیدواروں سے انٹرویوز کے بعد پارٹی ٹکٹ کے لئے سفارشات مرتب کرے گا۔ ہر انتخابی حلقہ کے لئے ایک امیدوار اور ایک کوررنگ امیدوار کا تقرر کیا جائے گا۔

پارلیمانی بورڈ کی سفارشات منظوری کے لیے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھجوائی جائیں گی، ذرائع

بلاول بھٹو زرداری کی منظوری کے بعد آزاد کشمیر انتخابات 2026 کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں7 روپے 15 پیسے فی لٹر کمی کر دی 

پارلیمانی بورڈ میں  نیئر بخاری، ہمایوں خان، چوہدری یاسین، فیصل ممتاز راٹھور اور چوہدری لطیف اکبر کے ساتھ   دیگر ارکان میں سردار یعقوب خان، میاں عبد الوحید، سردار قمر الزمان، سردار تنویر الیاس، چوہدری پرویز اشرف، راجہ پرویز اشرف، مخدوم سید احمد محمود، نثار احمد کھوڑو، سردار محمد عمر، سید محمد علی شاہ باچا اور چوہدری ریاض شامل ہیں۔ پارلیمانی بورڈ کی قیادت آزاد کشمیر کے امور کی انچارج فریال ٹالپور کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکا کے ایران پر فضائی حملے، ڈرون اسٹوریج کے مقامات اور ساحلی ریڈار سائٹس کو نشانہ بنایا