امریکا کے ایران پر فضائی حملے، ڈرون اسٹوریج کے مقامات اور ساحلی ریڈار سائٹس کو نشانہ بنایا

Jun 27, 2026 | 08:44:AM
امریکا کے ایران پر فضائی حملے، ڈرون اسٹوریج کے مقامات اور ساحلی ریڈار سائٹس کو نشانہ بنایا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف فضائی حملے کیے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں ایک کمرشل جہاز پر حملے کے جواب میں  امریکی افواج نے کارروائی کرتے ہوئے ایران پر فضائی حملہ کیا ہے۔

سینٹکام کے مطابق 25 جون کو ایران نے کمرشل جہاز پر  ڈرون سے حملہ کیا، جس کے بعد امریکی طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون اسٹوریج کے مقامات اور ساحلی ریڈار سائٹس کو نشانہ بنایا ہے۔

سینٹکام نے واضح کیا کہ امریکی افواج آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کے لیے محفوظ گزرگاہ کی فراہمی اور رابطہ کاری جاری رکھے ہوئے ہیں اور ایران کے ساتھ طے شدہ معاہدے کی مکمل پابندی کو یقینی بنانے کے لیے امریکی فوج موجود اور چوکس رہے گی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی ایران کے ساحلی شہر سیریک میں ایک گولا گرا ہے۔

اس سے پہلے امریکی ٹرمپ نے ممکنہ ردعمل کے سوال پر صحافیوں کو جواب دیا تھاکہ آپ کو خود پتہ چل جائے گا۔