بھارت کا سرکاری سطح پر شکست کا عتراف، آپریشن سندور میں فوجی ہلاکتیں تسلیم کر لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
( احمد منصور )بھارت کا سرکاری سطح پر اعتراف شکست، آپریشن سندور میں فوجی ہلاکتیں تسلیم کر لیں۔
بھارتی حکومت نے “آپریشن سندور” کے دوران ہلاک ہونے والے چھ فوجی اہلکاروں کے نام پہلی بار سرکاری طور پر جاری کر دیے ہیں۔ یہ نام نیشنل وار میموریل کے رول آف آنر میں شامل کیے گئے ہیں۔
سرکاری معلومات کے مطابق ان اہلکاروں کا تعلق بھارتی فوج اور بھارتی فضائیہ سے ہے، جن میں پانچ بھارتی فوج اور ایک فضائیہ کا اہلکار شامل ہے، حکام کے مطابق ان ناموں کی شمولیت کے ساتھ ان کی یادگار پر باقاعدہ طور پر کندہ کاری بھی کی جائے گی۔
ہلاک ہونے والوں میں سبیڈار میجر پون کمار (ہیڈکوارٹر 10 انفنٹری بریگیڈ)، رائفل مین سنیل کمار (4 جموں اینڈ کشمیر لائٹ انفنٹری)، لانس نائک دنیش کمار (5 فیلڈ رجمنٹ)، ایوی ایشن ٹیکنیشن مود مرلی نائیک (851 لائٹ رجمنٹ)، حوالدار سنیل کمار سنگھ (237 فیلڈ ورکشاپ کمپنی) اور سارجنٹ سریندر کمار (39 وِنگ، بھارتی فضائیہ) شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں نےپھردنیا کو حیران کر دیا!
کے ایم ایس کے مطابق بھارتی اعترافات سے پاکستان کے مؤقف کو مزید تقویت ملی کہ آپریشن سندور میں بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا،بھارت کی جانب سے نقصانات مرحلہ وار سامنے لائے جا رہے ہیں ،پاکستان نے10انفنٹری بریگیڈ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا، صوبیدار میجر پون کمار کا تعلق اسی بریگیڈ ہیڈکوارٹر سے ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ اس آپریشن میں ہونے والی ہلاکتوں کو سرکاری سطح پر عوام کے سامنے لایا گیا ہے، جسے بعض حلقے فوجی قربانیوں کی باقاعدہ تسلیم شدگی قرار دے رہے ہیں۔
یہ اقدام قومی وار میموریل میں شفافیت اور یادگار کے ریکارڈ کو مکمل کرنے کی حکومتی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔