اسحاق ڈار جولائی میں امریکا و چین سمیت 4 ممالک کے دورے کریں گے

Jun 27, 2025 | 21:21:PM
اسحاق ڈار جولائی میں امریکا و چین سمیت 4 ممالک کے دورے کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار جولائی میں امریکا و چین سمیت 4 اہم ممالک کے دورے کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سب سے پہلے آذر بائیجان کا دورہ کریں گے، اسحاق ڈار جولائی میں ایس سی او وزرائے خارجہ ملاقات کے لیے چین جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار یو این سیکیورٹی کمیٹی اجلاس کی صدارت کے لیے جولائی میں ہی امریکا کا دورہ بھی کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق نائب وزیر اعظم جولائی میں ہی ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔
 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: