خیبرپختونخوا: ڈیڑھ سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان میں پولیو وائرس کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے محکمۂ صحت کے حکام کے مطابق ضلع ٹانک میں ڈیڑھ سال کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے جبکہ اب تک خیبرپختونخواہ سے پولیو کے سات کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق سندھ میں 4، پنجاب اور گلگت بلتستان میں ایک ایک بچہ پولیو سے متاثر ہے۔