سجل علی اور ہانیہ عامر باصلاحیت لیکن ایک کمی ہے: توقیر ناصر

وحید مراد کو دیکھ کر اداکاربنالیکن کبھی نقالی نہیں کی،خاندان شوبزمیں آنے کےخلاف تھا

Jun 27, 2025 | 15:38:PM
سجل علی اور ہانیہ عامر باصلاحیت لیکن ایک کمی ہے: توقیر ناصر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینئراداکار توقیر ناصر نے سجل علی اور ہانیہ عامر کو باصلاحیت اداکارائیں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے کیریئر میں ایک اہم چیز کی واضح کمی ہے۔

توقیر ناصر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے توقیر ناصر نے بتایا کہ وہ وحید مراد کو دیکھ کر اداکاری کی طرف آئے، شروع میں خاندان اس کے خلاف تھا، لیکن بعد میں والد نے اجازت دے دی۔

معروف اداکار نے کہا کہ ان کی اداکاری وحید مراد سے کافی مختلف ہے،انہوں نے کبھی وحید مراد کی نقل نہیں کی کیونکہ وحید مراد رومانوی کرداروں کے حوالے سے جانے جاتے تھے، جبکہ وہ خود جارحانہ کرداروں کے لیے مشہور ہوئے۔

توقیر ناصر نے اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ آج کے نوجوان اداکار اپنے سینئرز کا احترام نہیں کرتے،ان کے دور میں جب کوئی سینئر آتا تھا تو سب لوگ ان کے احترام میں کھڑے ہو جاتے تھے، نئے اداکاروں اور سینئر فنکاروں کے درمیان باہمی احترام ہوا کرتا تھا، جب کہ آج کل وہ احترام ختم ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مہوش حیات نے ڈائن کا کردار کیوں ادا کیا؟اداکارہ نے وجہ بتادی

توقیر ناصر کے مطابق وہ قوی خان کے لیے کھڑے ہو جاتے تھے اور یہ ڈر کے باعث نہیں بلکہ عزت کے باعث ہوتا تھا، جب کہ آج کی نوجوان نسل میں یہ جذبہ نظر نہیں آتا۔

ایک سوال کے جواب میں سینئراداکار نے کہا کہ آج کل کی اداکاراؤں میں سجل علی اور ہانیہ عامر بہترین اور باصلاحیت اداکارائیں ہیں، لیکن ان کے کیریئر میں جو کمی ہے، وہ اچھے ہدایتکاروں کی ہے،آج کل کے ہدایتکار زیادہ تر سکرین پر توجہ دیتے ہیں، وہ اداکار کو نکھارتے نہیں، نہ ہی انہیں کچھ سکھاتے ہیں، اس رویے کا اثر سجل علی اور ہانیہ عامر جیسی باصلاحیت اداکاراؤں کے کیریئر پر پڑتا ہے۔