مہوش حیات نے ڈائن کا کردار کیوں ادا کیا؟اداکارہ نے وجہ بتادی

Jun 27, 2025 | 14:13:PM
مہوش حیات نے ڈائن کا کردار کیوں ادا کیا؟اداکارہ نے وجہ بتادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خوبرواداکارہ مہوش حیات ڈرامہ سیریل  کے ذریعے ٹی وی سکرین پر واپس آئی ہیں۔

ایک یوٹیوب شومہوش حیات نے ڈرامہ میں ڈائن کے کردارکو ایک تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ کردار اپنی صلاحیتوں کو مزید آزمانے اور خود کو چیلنج کرنے کے لیے قبول کیا۔

مہوش حیات نے بتایاکہ میں نے کئی فلمیں کی ہیں جن میں منفرد کہانیاں ہوتی ہیں جو مجھے پسند ہیں، لیکن یہ ڈرامہ جہاں بزنس کے لحاظ سے پرکشش تھاتو وہیں حقیقت کے قریب تربھی تھا،یہ میرے لیے ایک منفرد، تجربہ تھا اور سب سے بڑھ کر ٹی وی پر ایسی کہانیاں کم ہی دیکھنے کو ملتی ہیں۔

مہوش حیات نے مزید بتایاکہ میں امریکہ سے واپس آرہی تھی اور دبئی سے کراچی کی کنیکٹنگ فلائٹ پر عبداللہ کادوانی سے اتفاقاً ملاقات ہوگئی تو انہوں نے پوچھا کہ کیا میں ٹی وی ڈرامے میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتی ہوں؟میں نے کہا کہ صرف اسی صورت میں اگر سکرپٹ سنیماٹک ہو،کچھ عرصے بعد انہوں نے ایک بہترین سکرپٹ بھیجا جس کے بعد سراج الحق اور ٹیم سے ملاقات ہوئی تو کہانی سنتے ہی میں سمجھ گئی کہ مجھے یہ ڈرامہ ضرور کرنا چاہیے۔

معروف اداکارہ  نے اپنے چیلنجز کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ سب سے مشکل کام ایک ہی کہانی میں دو بالکل مختلف کردار نبھانا تھا جن کی شخصیتیں یکسر مختلف تھیں،یہ ایک مضبوط خاتون کی کہانی ہے جو ظلم کے خلاف کھڑی ہو کر "بس ہو چکا" کہتی ہے،جب وہ معاملات اپنے ہاتھ میں لیتی ہے تو پھر وہ کسی کے کنٹرول میں نہیں رہتی۔

ڈرامہ میں قبرستان کے منظر کے بارے میں مہوش حیات نے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ میں نے احترام کے پیش نظر اصل قبرستان استعمال نہ کرنے کی شرط رکھی، ہم نے قبرستان کاسیٹ بنایا لیکن پھر بھی ڈراؤنا تھا، اصل قبر اور حقیقی کیڑے مکوڑے موجود تھے۔

ناظرین کے ردعمل کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے "پنجاب نہیں جاؤں گی"سٹارنے کہاکہ مداحوں سے ملنے والا مثبت فیڈ بیک میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔