چکوال: بس کھائی میں گرنے سے8 مسافر جاں بحق،18 زخمی

Jul 27, 2025 | 09:21:AM
چکوال: بس کھائی میں گرنے سے8 مسافر جاں بحق،18 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)موٹر وے ایم 2 پر بس کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق، 18زخمی  ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ چکوال میں موٹر وے ایم 2 پر ڈھوک سیال کے قریب پیش آیا جہاں بس کھائی میں جا گری۔

 حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 18 زخمی ہیں، مسافر بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی۔

ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلرکہار اور ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 دوسری طرف حادثے میں جانبحق ہونیوالے 8 افراد کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 35سالہ خاتون حبیبہ سر میں چوٹ لگنے کے باعث جانبحق ہوئی۔

جاں بحق ہونیوالوں میں 8ماہ کا حیدر اور ایک سال کا بچہ بھی شامل ہے۔

 دو سالہ بچی کی شناخت حرم کے نام سے ہوئی، 26سالہ ام حبیبہ اور 14سالہ خدیجہ بھی جاں بحق ہونیوالوں میں شامل ہیں۔

جانبحق افراد میں 45سالہ سردار ندیم اور 38سالہ خاتون منشاء شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پیرو میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 18 افراد ہلاک

دوسری جانب جامشورہ میں نوری آباد کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ٹرک ڈرائیور اور بس کا ہیلپر شامل ہے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

 مسافر کوچ کراچی سے لاڑکانہ جا رہی تھی۔