اوپن مارکیٹ میں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر سستا ہو گیا

Jul 27, 2023 | 18:58:PM
اوپن مارکیٹ میں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر سستا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ہفتے کے آخری کاروباری روز کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ سستا ہو گیا۔

جمعہ اور ہفتہ کے روز محرم الحرام کی تعطیلات کے باعث آج کاروباری ہفتے کا آخری روز تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ہفتے کے آخری کارباری روز کے اختتام پر ڈالر 1 روپے سستاہوکر 291 روپے کا ہو گیا، ڈالر کے علاوہ یورو بھی ایک روپے سستاہونے کے بعد 320 روپے کا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلسل 2 روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، خریدار پریشان

علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ بھی ایک روپے سستا ہو کر 374 روپے کا ہو گیا جبکہ امارتی درہم 50 پیسے کمی کے ساتھ 81 روپے کا ہو گیا ہے۔