سونا 500روپے فی تولہ سستا ہو گیا

Jul 27, 2021 | 15:47:PM
سونا 500روپے فی تولہ سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے جاری کردہ ریٹ کے مطابق فی تولہ سونا 500 روپے کمی سے 1 لاکھ 9 ہزار 350 روپے کا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق دس گرام سونا 450 روپے سستا ہو کر 93 ہزار 750 روپے کی سطح پر آ گیا۔ عالمی مارکیٹ  میں فی اونس سونا 13 ڈالر کم ہو کر 1796 ڈالر پر فروخت ہوا۔چاندی کی قیمت 1460 روپے فی تولہ پر مستحکم۔