سونے کی مسلسل بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی، حیران کن کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)سونے کی قیمت میں گزشتہ کئی روز سے جاری تاریخی اضافے کے بعدآج کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہوئی ، فی تولہ سونا 1500روپے کی کمی سے 5 لاکھ 30 ہزار 562 روپے کا ہو گیا،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 54 ہزار 871 روپے ہو گئی۔
چاندی کی فی تولہ قیمت میں 212روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا البتہ گزشتہ دنوں کی نسبت یہ معمولی اضافہ ہوا ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت11ہزار640 روپے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 15 ڈالر سستا ہو کر 5082 ڈالر ریکارڈ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات کیا ہوں گے؟ اعلان ہوگیا