رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات کیا ہوں گے؟ اعلان ہوگیا

Jan 27, 2026 | 14:34:PM
رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات کیا ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک 2026 کے دوران تعلیمی اداروں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کی جائے گی۔

  محکمۂ تعلیم کی جانب سے ہر سال رمضان المبارک میں طلبہ، اساتذہ اور دیگر عملے کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اسکولوں کے اوقات کم کر دیے جاتے ہیں کیونکہ اس مقدس مہینے میں فجر سے مغرب تک روزہ رکھا جاتا ہے۔

پاکستان میں رمضان 2026 کا آغاز چاند نظر آنے پر بدھ 18 فروری 2026 یا جمعرات 19 فروری 2026 کو متوقع ہے۔

امکان ہے کہ ریگولر سکول پیر سے جمعرات تک صبح 8:30 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک جبکہ جمعہ کے روز صبح 8:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔

ڈبل شفٹ سکولوں میں پہلی شفٹ صبح 8:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوگی جبکہ دوسری شفٹ دوپہر 1:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک جاری رہے گی، جمعہ کے روز دوسری شفٹ کے اوقات 2:30 بجے سے شام 5:00 بجے تک متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ گل پلازہ: شہدا کے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری

فی الحال اسکولوں کے اوقات صبح 8:45 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک ہیں اور محکمۂ سکول ایجوکیشن نے یہ شیڈول 15 اپریل تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

والدین نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول ٹائمنگز پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری تبدیلیاں کی جائیں، تاہم اب تک محکمۂ تعلیم کی جانب سے اس حوالے سے کوئی نیا لائحہ عمل سامنے نہیں آیا۔