بارش اور برفباری، محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کر دیا

Jan 27, 2024 | 18:56:PM
بارش اور برفباری، محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے اسلام آبادسمیت خطۂ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، مغربی بلوچستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علا قوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا، تاہم اسلام آبادسمیت خطۂ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، مغربی بلوچستان، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علا قوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب اوربالائی سندھ کے بعض میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’’یہ میچ فکس ہے‘‘ انتخابات سے قبل عمران خان پھٹ پڑے
محکمہ موسمیات کے مطابق (صبح) اتوار  کے روز اسلام آباد اور گردو نواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا، تاہم چترال، دیر، سوات، مالا کنڈ ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، کرک، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بونیر، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، مری اورگلیات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے جبکہ راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گجرات، سیالکوٹ، ناروال اور گردونواح میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے، علاوہ ازیں بہا ولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، ڈیرہ غا زی خان اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر ہلکی بارش جبکہ جنوبی اضلاع میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائےرہنے کا بھی امکان ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا، تاہم کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، بارکھان اور مکران کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہفتے میں 3چھٹیاں،پارلیمنٹ میں تجویز پیش

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ جیکب آباد، حیدرآباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، خیر پور، کشمور اور پڈعیدن میں دھند اور سموگ چھائی رہنے کی توقع ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان  موسم شدید سرد اورمطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

انتباہ :

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ آنےوالے دنوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے، لہٰذا سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔