جج ، جیوری اور پراسیکیوشن سب ایک ہیں، یہ میچ فکس ہے: بانی پی ٹی آئی

Jan 27, 2024 | 17:50:PM
جج ، جیوری اور پراسیکیوشن سب ایک ہیں، یہ میچ فکس ہے: بانی پی ٹی آئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جج ، جیوری اور پراسیکیوشن سب ایک ہیں، یہ میچ فکس ہے۔ 

سابق وزیراعظم پاکستان اور بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ برترین کریک ڈاؤن کے باعث عوام کا آزادی سے رہنے کا بنیادی حق متاثر ہو رہا ہے، ملک میں بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، جج ، جیوری اور پراسیکیوشن سب ایک ہیں، یہ میچ فکس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل چل رہا ہے، نواز شریف کو ریلیف مل رہا ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے سب جھوٹ بول رہے ہیں، نواز شریف کی ایک ہی امید ہے کہ اسے ویگو ڈالہ الیکشن جتوائے، عوام نواز شریف کو نہیں جیتنے دے گی، ویگو ڈالے کا کمال ہے کہ اس نے سافٹ ویئر اپڈیٹ کر کے خیبرپختونخوا میں 2 پارٹیاں بنا دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہفتے میں 3چھٹیاں،پارلیمنٹ میں تجویز پیش

اپنے ٹرائل سے متعلق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے وکلا الیکشن لڑ رہے ہیں اس لئے آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکے، ہم کیس پوری طرح سے لڑیں گے پیر سے لیگل ٹیم جائے گی۔

نجم سیٹھی سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی نے کہا کہ 5 فروری سے قبل فیصلہ اور مجھے سزا ہو جائے گی، نجم سیٹھی کو کہاں سے انفارمیشن ملی؟ وہ جہاں سے انفارمیشن لیتا ہے سب کو پتہ ہے، عدالت نجم سیٹھی کو طلب کرے اور اس حوالے سے پوچھے۔

بانی پی ٹی آئی سے سوال کیا گیا کہ آپ تمام معاملات کے حل کیلئے صدر پاکستان سے بات کیوں نہیں کرتے؟ جس پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جواب دیا کہ صدر پاکستان کی کون سنتا ہے۔