ہفتے میں 3 چھٹیاں ،بحرین کی پارلیمنٹ میں تجویز پیش

Jan 27, 2024 | 17:44:PM
ہفتے میں 3 چھٹیاں ،بحرین کی پارلیمنٹ میں تجویز پیش
کیپشن: بحرین کی پارلیمنٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بحرین کی پارلیمنٹ میں ہفتہ وار چھٹیوں بڑھا کر 3 کرنے کی تجویز پیش کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق بحرینی پارلیمنٹ کے 5 اراکین نے اپنی تجویز کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بحرین اسلامی ملک ہے اور جمعے کا دن ہمارے معاشرے میں انتہائی اہم خصوصیات کا حامل دن ہے لہٰذا ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں میں جمعے کا بھی اضافہ کر دیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شارجہ میں پہلے ہی 3 روزہ ہفتہ وار چھٹیوں پر عملدرآمد کیا جا چکا ہے جس میں جمعے کی چھٹی بھی شامل ہے اور اس دن کے ڈیوٹی کے اوقات اداروں کی اپنی صوابدید پر ہفتے کے دیگر دنوں میں شامل کر دیئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی 30 فیصد سستی کرنے کا پلان تیار،اعلان ہو گیا