بجلی 30فیصد سستی کیسے کرنی ہے، نواز شریف نے پلان بنا لیا، مریم نواز

Jan 27, 2024 | 16:26:PM
بجلی 30فیصد سستی کیسے کرنی ہے، نواز شریف نے پلان بنا لیا، مریم نواز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ منشور کاغذ کا ٹکرا نہیں، نواز شریف نے ایسا کوئی وعدہ نہیں کیا جو پورا نہیں کیا، نواز شریف نے پلان بنالیا ہے کہ بجلی 30 فیصد سستی کیسے کرنی ہے۔

ایبٹ آباد کے کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ منشور وہ نہیں ہوتا کہ ویب سائٹ پر جاری کر دو اور قوم سے سچے جھوٹے وعدے کرو، آج نواز شریف نے مسلم لیگ ن کا انتخابی منشور لانچ کیا، کبھی گستاخی نہیں کی کہ نواز شریف تقریر کر رہے ہوں اور وہاں سے اٹھ کر چلی جاؤں۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے پرچی پر لکھ کر بھیجا کہ ایبٹ آباد کی عوام آپ کا انتظار کر رہی ہے، آج نواز شریف نے قوم کے سامنے اپنا منشور رکھ دیا ہے، کیا نواز شریف نے قوم سے ایسا وعدہ کیا ہے جو انہوں نے پورا نہیں کیا؟ ایک جماعت کی پندرہ سال حکومت رہی ہے، اس جماعت کی جس صوبے میں حکومت رہی ہے وہاں سکولوں میں بچوں کی جگہ مویشی بندھے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے 22، 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کی، عام انتخابات چند دن کی دوری پر ہیں، نواز شریف نے دہشت گردی کو ختم کر کے دکھایا، شہداء کی یادگاروں پر حملے کیے گئے،شہداء کی یادگاروں پر حملے کرانے والے کے اپنے بچے بیرون ملک میں ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کی گفتگو اصل میں ہمارا منشور ہے: رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ کیا خیبرپختون خوا کو پسماندہ رہنا ہے یا پنجاب کی طرح ترقی کرنا ہے، خیبرپختون خوا نواز شریف کو اتنا ہی پیارا ہے جتنا پنجاب، سندھ اور بلوچستان پیارا ہے، ایبٹ آباد والوں سوچ سمجھ کر ووٹ دینا ہے، ہم نے پورا منصوبہ بنالیا ہے، آٹا، چینی، سبزی، دالوں کی قیمتیں کیسے کم کرنی ہیں۔