پنجاب میں بجلی بل کی 100 فیصد ریکوری

Apr 04, 2024 | 16:59:PM
پنجاب میں بجلی بل کی 100 فیصد ریکوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پنجاب سب سے زیادہ بجلی بل ادا کرنے والا صوبہ بن گیا، وزارتِ توانائی کے مطابق پنجاب میں بجلی بل کی ریکوری 100 فیصد ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزار توانائی نے بجلی بلوں کی ادائیگی سے متعلق اعدادو شمار جاری کیے ہیں ، جن میں کہا گہا ہے کہ خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں سب سے زیادہ بجلی چوری ہو رہی ہے،جبکہ پنجاب کی 4ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں بجلی کی چوری سب سے کم ہے، ان 4ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے لائن لاسز12فی صد سے بھی کم ہیں،وزارتِ توانائی کے ذرائع کے مطابق لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بلوں کی ریکوری100فی صد کے قریب ہے۔