سونا پھر مہنگا،نئے ریٹ نےتمام ریکارڈ توڑ ڈالے

Jan 27, 2023 | 17:32:PM
سونا پھر مہنگا،نئے ریٹ نےتمام ریکارڈ توڑ ڈالے
کیپشن: سونا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سونا پھر مہنگا ہو گیا،سونے کی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑدئیے۔ 
ڈالر کے ساتھ سونے اور چاندی کی قیمت کی بھی اونچی اڑان،ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کمی کے بعد 1936 ڈالر فی اونس کا ہوگیا،ایک تولہ سونے کی قیمت میں 7000 روپے کا اضافہ ہوگیا،ایک تولہ سونے کی قیمت پہلی بار 2 لاکھ 2 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سموگ کے خاتمہ کیلئے سیکرٹری پنجاب کی اہم ہدایت