نماز پڑھنا میرا فرض ہے:راکھی ساونت

Jan 27, 2023 | 13:35:PM
فائل فوٹو
کیپشن: نماز پڑھنا میرا فرض ہے:راکھی ساونت
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی وڈڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہےکہ انہوں نے کلمہ پڑھا اور نماز پڑھنا ان کا فرض بنتا ہے۔

 سوشل میڈیاپلیٹ فارم انسٹاگرام پر راکھی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ نماز پڑھتی ہیں۔

بھارتی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ ’میرے شوہر مسلمان ہیں اور  میں نے کلمہ پڑھا ہے تو نماز پڑھنا میرا فرض بنتا ہے ، میں نماز پڑھتی ہوں اور اپنے خدا سے بھی دعا کرتی ہوں، مجھے اس سے کوئی نہیں روک سکتا‘۔

یہ بھی پڑھیں:دولہاکےدوست کو شادی پردلہن سےمذاق مہنگا پڑگیا،ویڈیو وائرل

اس سے قبل میڈیا سےگفتگو میں راکھی ساونت  نے بتایا تھا کہ  وہ شوہر عادل خان درانی کے ہمراہ ہنی مون سے پہلے عمرہ ادائیگی کیلئے جائیں گی۔

 راکھی ساونت نے عادل درانی سے دوسری شادی کرلی ہے جب کہ انہوں نے اسلام قبول کرکے نام بھی فاطمہ رکھ لیا ہے جس کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

راکھی ساونت  بالی ووڈ میں ایک متنازع کردار رہی ہیں ،جب انہوں اسلام قبول کیا تو بھارت میں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔