دولہاکےدوست کو شادی پردلہن سےمذاق مہنگا پڑگیا،ویڈیو وائرل

Jan 27, 2023 | 13:02:PM
فائل فوٹو
کیپشن: دولہاکےدوست کو شادی پردلہن سےمذاق مہنگا پڑگیا،ویڈیو وائرل
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )شادی کا دن دولہا ، دلہن کے دوستوں اور بہن بھائیوں کی ہنسی مذاق کے بغیر ادھورا لگتا ہے۔تاہم بعض اوقات یہ مذاق دوسروں کے لیے بُرا بھی ثابت  ہوتا ہے، ایسی ہی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دولہے کا ایک دوست شادی کے سٹیج پردلہن سے ایک ایسا مذاق کرتا ہے جو اس کو مہنگا پڑ جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا سائٹ کے مطابق  انسٹاگرام پر  وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا اور دلہن اسٹیج پر بیٹھے ہیں جب دولہے کا ایک دوست  آتا ہے اور  مذاق سےدلہن کے گال پر ہاتھ لگاتا ہے۔ دلہن کو نوجوان کا یہ مذاق پسند نہیں آتا جب دولہا یہ دیکھتا ہے تو وہ نوجوان کو گھسیٹ کر دلہن کےسامنے لے  آتا ہے  اور اپنی دلہن کو چھیڑنے پر اسے تھپڑ مارتا ہے۔ دولہےکا یہ ردعمل سوشل میڈیا صارفین کو حیران کرگیا ویڈیو کو اب تک 45000 لوگوں نے دیکھ لیا ہے۔

ویڈیو کو ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کیا گیاہے۔ویڈیو دیکھنے کے بعدسوشل میڈیا صارفین  میں سے کچھ کو دولہےکا یہ رویہ پسند آتا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ دولہا مالک ہے۔

یہ بھی پرھیں:نیٹ فلکس مفت استعمال کرنیوالوں کیلئے بُری خبر

ایک صارف نے کہا، "ایل او ایل وہ اس کا مستحق تھا۔

 ایک اور نے لکھا "اسے ہاتھ نہیں اٹھانا چاہیے، پہلے خبردار کرنا چاہیے۔"

ایک تیسرے صارف نے رائے دی، "مجھے اسکرپٹ لگ رہا ہے۔"