نگران وزیراعلی پنجاب نے صوبائی وزراء کو محکمے الاٹ کر دئیے

Jan 27, 2023 | 11:24:AM
نگران وزیراعلی پنجاب نے تمام صوبائی وزراء کو محکمے الاٹ کر دئیے۔ عامر میر کو محکمہ اطلاعات کا قلمدان دیا گیا ہے
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) نگران وزیراعلی پنجاب نے تمام صوبائی وزراء کو محکمے الاٹ کر دئیے۔ عامر میر کو محکمہ اطلاعات کا قلمدان دیا گیا ہے۔

نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی نے نئے 8 وزراء کو محکمے الاٹ کر دیئے ہیں۔ ایس ایم تنویر کو محکمہ انرجی اور محکمہ انڈسٹریز دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر جاوید اکرم کو محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر الاٹ کیا گیا ہے۔ ابراہیم مراد کو محکمہ بلدیات، بلال افضل کو محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، ڈاکٹر جمال ناصر کو محکمہ پرائمری ہیلتھ دیا گیا ہے۔

اسی طرح منصور قادر کو محکمہ ہائر ایجوکیشن اور محکمہ سکولز ایجوکیشن، سید اظفر علی ناصر کو محکمہ اوقاف اور زکوۃ، عامر میر کو محکمہ اطلاعات الاٹ کیا گیا ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔