ہیڈ ٹیچرز پر بڑی پابندیاں عائد

Jan 27, 2022 | 13:48:PM
ہیڈ ٹیچرز پر نئی پابندیاں عائد
کیپشن: ہیڈ ٹیچرز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  دوران ڈیوٹی ہیڈ ٹیچرز کے فارغ بیٹھنے پر پابندی عائد ، ہیڈ ٹیچر کیلئے روزانہ3  لیکچرلینا لازمی قرار دیدیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے دوران ڈیوٹی ہیڈ ٹیچرز کے فارغ بیٹھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ہیڈ ٹیچرز سکول کے اوقات کار کے دوران تین پیریڈ پڑھائیں گے۔ تینوں پیریڈ مختلف کلاسسز میں پڑھانا لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹرز کو بڑا جھٹکا۔۔ معاہدے ختم۔۔ نوکری سے فارغ

انتظامی معاملات کو سنبھالنا بھی ہیڈ ٹیچرز کی ذمہ داری ہوگی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت جاری کردی ہیں۔ سکول ایجوکیشن کے مطابق احکامات پر عمل نہ کرنے پر سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ترک صدر کی توہین کرنا خاتون صحافی کو مہنگا پڑ گیا۔۔ سخت سزا کا اعلان