اپوزیشن کی پوری ٹیم کو کلین بولڈکریں گے: فردوس عاشق

Jan 27, 2021 | 16:48:PM
اپوزیشن کی پوری ٹیم کو کلین بولڈکریں گے: فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے وسیم اکرم پلس کا انتہائی اہم سپیل شروع ہو چکا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے دو دن میں ن لیگ کی دو اہم وکٹیں اڑا دیں۔تحریک انصاف اپوزیشن کی پوری ٹیم کو کلین بولڈ کر کے پویلین بھیجے گی۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جار ی رہے گا ۔ وزیر اعظم کی کوشش ہے سینٹ الیکشن سے پہلے بکرا منڈی نہ لگے اسی لئے الیکشن شو آف ہینڈ کے ذریعے کروانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نےمزید کہا کہ زرداری کی کاریگری سے ن لیگ اچھی طرح واقف ہے ۔سینٹ الیکشن پر ایک بار پھر راجکماری اور اس کی کنیزوں نے تھوک کر چاٹا ہے۔