UAE سے یورپ کے متعدد سفر کرنیوالوں کیلئے ملٹی انٹری شینگن ویزے کے امکانات میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)یورپی یونین ویزا اور بارڈر کے نظام میں بڑے ڈیجیٹل اصلاحات پر جلد ہی متحدہ عرب امارات سے بار بار سفر کرنے والے مسافروں کے لیے طویل مدت کے ملٹی انٹری شینگن ویزا کے اجرا کے امکانات بڑھ گئے۔
رپورٹس کے مطابق یہ اصلاحات بارڈر اور ویزا ڈیجیٹلائزیشن، مسافر پروفائلنگ سسٹمز اور ڈیٹا شیئرنگ کے جدید نظام کے تحت ہو رہی ہیں۔
جس سے اپنے سفر کی تاریخوں اور ارادوں کی تصدیق پہلے سے ممکن ہوگی اور ویزا کی مدت بھی بڑھنے کے امکانات کے ساتھ ساتھ کئی بار انٹری کی سہولت مل سکے گی۔
یورپی ممالک نے اس تجویز کو سفر کی آسانیاں، سیاحت کے فروغ اور اقتصادی روابط بڑھانے کے تناظر میں پیش کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:بابر اعظم پر کالا جادو ؟مذہبی سکالر کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی
خاص طور پر ایسے مسافروں کے لیے جو چھوٹے کاروبار، تعلیم، خاندان یا بار بار دوروں کے سلسلے میں بار بار یورپ کا سفر کرتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگر یہ اصلاحات باضابطہ طور پر نافذ ہو جائیں تو یو اے ای کے رہائشیوں اور مسافروں کے لئے ویزا حاصل کرنا طویل مدتی قیام کے لیے بہتر ثابت ہو گا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اصلاحات عالمی سفر کے رجحانات میں نئے باب کا اضافہ ہو سکتا ہے، خاص طور پر جب دنیا بھر میں سفر بحالی اور اقتصادی روابط مضبوط ہو رہے ہیں۔