نازش جہانگیر کی سوشل میڈیا پر"سلو بھائی موومنٹ"

Feb 27, 2025 | 12:43:PM
نازش جہانگیر کی سوشل میڈیا پر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)معروف ماڈل و اداکارہ نازش جہانگیر نے سوشل میڈیا پر بھارتی دبنگ اسٹار سلمان خان کے ساتھ تصویر شیئر کردی ۔

اداکارہ نے اپنی متعدد تصاویر پر مبنی ایک پوسٹ شیئر کی ہے، ان تصاویر میں سے ایک میں نازش جہانگیر کو سلمان خان کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،اپنی اس پوسٹ کواداکارہ نے"سلو بھائی موومنٹ" کا کیپشن دیا ہے۔

نازش جہانگیر کی سلمان خان سے دبئی میں ملاقات پر دونوں شخصیات کے مداح خوش نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سنیتا نے طلاق کی درخواست دی تھی،اب سب ٹھیک ہوگیا،وکیل گوونداکاانکشاف

دوسری جانب ایک صارف نے نازش جہانگیر کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ دوسرے نمبر والی تصویر پہلے نمبر پر رکھنی چاہیے تھی،اس کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ خود سے تھوڑا زیادہ پیار ہے۔