سنیتا نے طلاق کی درخواست دی تھی،اب سب ٹھیک ہوگیا،وکیل گوونداکاانکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا اور انکی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق کے حوالے سے جاری افواہوں کے دوران اب گووندا کے وکیل کابیان بھی آگیاہے کہ اداکار کی اہلیہ نے چھ ماہ قبل طلاق کی درخواست دائر کی تھی تاہم اب سب کچھ ٹھیک ہوگیاہے۔
گووندا کے وکیل للیت بنڈل نے بھارتی میڈیاکودیئے گئے ایک انٹرویو میں کہاہے کہ دونوں نے اپنے مسائل خوش اسلوبی سے حل کرلیے ہیں اور اب دوبارہ اکٹھے ہوگئے ہیں۔
وکیل کے مطابق ہم لوگ نیو ایئر پر نیپال گئے جہاں ہم نے ایک ساتھ پشوپتی ناتھ مندر میں پوجا کی اور اب ان دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہوگیا ہے، میاں بیوی کے درمیان اس قسم کی چیزیں ہوتی رہتی ہیں۔
گوونداکے وکیل کا کہنا ہے کہ گووندا اور انکی اہلیہ نے اپنے مسائل اب خوش اسلوبی سے حل کرلیے ہیں اور پھر اکٹھے ہوگئے ہیں۔
اس سے قبل منگل کو سامنے آنے والی رپورٹ میں دعوے نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا تھا کہ گووندا اپنی اہلیہ سنیتا سے 38 سالہ شادی شدہ زندگی کے بعد طلاق لے رہے ہیں۔