پی ایس ایل 9، لاہور میں کھیلے جانیوالے اس سیزن کے میچز اختتام پذیر

Feb 27, 2024 | 23:31:PM
پی ایس ایل 9، لاہور میں کھیلے جانیوالے اس سیزن کے میچز اختتام پذیر
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے لاہور میں کھیلے جانیوالے تمام میچز اختتام پذیر ہوگئے جس کے سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر بہترین انتظامات پر ٹیم مبین شہید کو شاباش دی۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تمام اہلکاروں و افسران نے دلجمعی، خوش اسلوبی اور محنت سے فرائض سرانجام دیے، شائقین کرکٹ اور شہریوں کی سہولت کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: زاہد اختر زمان پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے ممبر بن گئے

سی ٹی اور لاہور نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کے تمام افسران سڑکوں پر شہریوں کی خدمت کرتے رہے، شائقین کرکٹ کو خوبصورت انداز میں ویلکم کیا جاتا رہا۔

سی ٹی او عمارہ اطہر نے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹریفک پلان کو یقینی بنانے پر شہریوں کے مشکور ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے بہترین ڈیوٹی کرنے والے تمام اہلکاروں و افسران کیلئے تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا۔