انگلینڈ بنگلہ دیش ون ڈے سیریز، ایلیکس ہیلز دستبردار

Feb 27, 2023 | 13:51:PM
انگلیںڈ بنگلہ دیش ون ڈے سیریز، ایلیکس ہیلز دستبردار
کیپشن: ایلیکس ہیلز (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انگلینڈ کے کرکٹر ایلیکس ہیلز بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلیکس ہیلز آئی پی ایل ٹی ٹوئنٹی اور پی ایس ایل معاہدوں کے باعث دستبردار ہوئے ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ میتھیو موٹ نے کہا ہے کہ ایلیکس ہیلز کیلئے اب بھی دروازے کھلے ہیں۔

غیرملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے میتھیو موٹ نے کہا کہ ہم نے ایلیکس ہیلز کے ساتھ بات کی تھی ان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شاندار رہا۔

یہ بھی پڑھیے: فیفا ورلڈ کپ 2022، قطری شہری نے منفرد گنیز ورلڈ ریکارڈ بنالیا

انہوں نے کہا کہ جب ہم ورلڈ کپ 2023ء کے اسکواڈ کیلئے بیٹھیں گے تو کسی سے رنجش نہیں رکھیں گے، ہم نے موقع دیا لیکن سمجھتے ہیں کہ کچھ دوسرے معاملات بھی حائل ہوتے ہیں۔

میتھیو موٹ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی فارم میں ہے اور بھارت میں ہمارے لیے اچھا ثابت ہو سکتا ہے تو ہم اس کو لیں گے۔