شادی کی تقریب۔دولہا فرار۔وجہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

Feb 27, 2022 | 14:55:PM
شادی کی تقریب۔دولہا فرار۔وجہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش میں بارات لانیوالا دولہا دلہن کے گاؤں کے قریب پہنچ کر گاڑی سے اتر کر بھاگ گیا۔دلہے کو بھاگتا دیکھ کر باراتی بھی حیران رہ گئے ۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق اترپردیش میں رام پور کے   گاؤں رسول پور میں اسرار سلمانی نامی شہری کی بیٹی کیلئے گاؤں جالف نگلا سے بارات آ رہی تھی،بارات ابھی دلہن کے گاؤں کے قریب ہی پہنچی تھی کہ  کار سے اچانک دولہا نکلا اور بھاگ کھڑا ہوا، دلہے کو بھاگتے دیکھ کر باراتی بھی ڈر کے مارے ادھر ادھر ہوگئے ۔ 

 بعد میں  معلوم ہوا کہ گاؤں کے قریب آ کر سڑک پر دلہے کی کار کی زد میں ایک 5 سالہ بچہ آ کر مر گیا تھا،بارات میں یہ افراتفری دیکھ کر دلہن والے پہلے تو حیران ہو گئے اور پھر پریشانی میں معاملہ سنبھالنے لگ گئے، پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔پولیس اور دلہن کے گھر والوں نےفریقین کے درمیان سمجھوتا کرایا جس کے بعد   دولہا دلہن کا نکاح ہوگیا۔ 

یہ بھی پڑھیںآملیٹ بنانے سے انکار کیوں کیا؟ظالم شوہر نے بیوی کیساتھ ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے