پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ، جیالوں نے کراچی میں ’خیمہ بستی ‘ قائم  کرلی

Feb 27, 2022 | 00:16:AM
 جلسہ ، شریک ، پیپلز، پارٹی، کارکن
کیپشن:  جلسہ میں شریک  پیپلز پارٹی کے کارکن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں نے اپنے چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کے عوامی مارچ کے سلسلے میں کراچی کے علاقے بھیم پورہ نزد اسپینسر آئی ہسپتال پر ایک " خیمہ بستی " قائم کر لی۔

تفصیلات کے مطابق  خیمہ بستی 27 فروری(آج) کو  کراچی سے اسلام آباد جانیوالے عوامی قافلے کے ساتھ ساتھ سفر کرے گی، مذکورہ خیمہ بستی میں کھانے پینے کے انتظامات کے ساتھ ساتھ کارکنوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ اور  عام ضروریات کی تمام اشیاء موجود ہوں گی۔ رپورٹ کے مطابق پارٹی کے جیالوں نےخیمہ بستی میں چاند رات بھی منائی ۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین کا صدر ملک چھوڑ کر فرار،روسی میڈیا کا بڑا دعویٰ