بابر کی شا ندار بیٹنگ ،کراچی کنگز کی ملتان سلطانز کو سات وکٹوں سے شکست

Feb 27, 2021 | 17:59:PM
بابر کی شا ندار بیٹنگ ،کراچی کنگز کی ملتان سلطانز کو سات وکٹوں سے شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سپر لیگ کے نوویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطا بق ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 195رنز بنائے جس کے جواب میں کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر انیسویں اوور میں حاصل کرلیا۔ بابر اعظم 60گیندوں پر 90رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔
قبل ازیں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے محمد رضوان اور جیمز وینس کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور کرس لین نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 53 رنز جوڑے تاہم اس موقع پر کرس لین عماد وسیم کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ ہو گئے، انہوں نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 14 گیندوں پر ایک چھکے اور چھ چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے۔