عادل راجہ کا نام کالعدم شخصیات کی فہرست میں شامل

Dec 27, 2025 | 22:27:PM
عادل راجہ کا نام کالعدم شخصیات کی فہرست میں شامل
کیپشن: عادل راجہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)وفاقی حکومت نے یو ٹیوبر عادل راجہ کا نام کالعدم شخصیات کی فہرست میں شامل کر دیا۔جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت عادل راجہ کانام فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا۔عادل راجہ پاکستان کی سالمیت،امن عامہ کیخلاف سرگرمیوں میں ملوث رہے۔عادل راجہ آن لائن پلیٹ فارم پر ریاست مخالف بیانیے کو فروغ دے رہے تھے۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ نے وزارتِ داخلہ کی سفارش پر عادل فاروق راجہ کا نام کالعدم شخصیات کی فہرست میں شامل کرنے کی سمری سرکولیشن کے ذریعے منظور کر لی ہے۔ کابینہ نے متعلقہ ڈویژن اور اداروں کو فوری کارروائی کی ہدایت کی جبکہ کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے وزارتِ داخلہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا ہے، وزارتِ داخلہ نے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:سونا رکھنے والوں کے وارے نیارے