انویسٹمنٹ پر دو لاکھ روپے فی تولہ منافع؛2024 سونارکھنے والوں کے لئے مبارک ترین سال ثابت ہوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) صرف ایک سال میں سونےکی قیمت میں اضافہ نے سونا رکھنے والوں کے وارے نیارے کر دیئے۔ سال 2024 سونا خرید کر رکھنے والوں کے لئے مبارک ترین سال ثابت ہوا۔
ایک سال میں سونے کی قیمت میں 2 لاکھ روپے فی تولہ سے زائد اضافہ ہو گیا۔سال 2024 کے آغاز میں سونا2 لاکھ 72ہزار 600روپے تولہ تھا، جو 2025 میں بڑھ کر 4 لاکھ72 ہزار 800 تولہ ہوگیا۔آج بھی سونا 1 ہزار روپے فی تولہ مزید مہنگا ہوگی۔ خالص 24 قیراط سونا بڑھ کر فی تولہ 4 لاکھ 74 ہزار روپے کا ہوگیا۔ 10گرام فی تولہ چاندی 8800 روپے کی ہوگئی۔
صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ صرف ایک سال میں سونے کی قیمت 2 لاکھ روپے فی تولہ سے زائد بڑھی۔ 2024 میں سونا2 لاکھ 72ہزار 600روپے تولہ تھا، جو 2025 میں بڑھ کر 4 لاکھ72 ہزار 800 تولہ ہوگیا۔
آج ہفتے کے روز بھی سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اضافہ ہو گیا۔خالص چوبیس قیراط سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 74 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی۔ 22 قیراط سونا 4 لاکھ 34 ہزار 500 روپے فی تولہ جبکہ 21 قیراط سونے کی قیمت 4 لاکھ 14 ہزار 750 روپے فی تولہ ر ہوگئی ۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث زیورات کی خریداری متاثر ہونے لگی ہے لیکن سرمایہ کاری کے لئے سونا خرید کر رکھنے والوں کو ایک سال کے دوران اپنی انویسٹمنٹ پر پونے دو گنا سے زیادہ منافع ہو گیا ہے۔ ان کے سال کے آغاز مین یا اس سے پہلے خریدے ہوئے سونے کی قیمت مسلسل برھ رہی ہے۔
آج ہفتے کے روز صرافہ بازار میں چاندی کی قیمت بھی برقرار نہ رہ سکی، دس گرام چاندی کی قیمت 8 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے