کراچی ایئر پورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کے سونے کی سمگلنگ ناکام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز کی کاروائی،غیر قانونی طور پر کروڑوں روپےکے سونے کے بسکٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی روانگی لاونج میں کسٹمز کے عملے نے امریکہ جانے والی فیملی سے سونے کے 4 بسکٹ برآمد کئے ہیں۔
مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹم ایکٹ کے تحت سونے کے بسکٹ ضبط کئے گئے۔
دوسری کاروائی میں بین الاقوامی آمد لاونج میں شک کی بنیاد پر مسافر کے سامان سے سونے کے 8 بسکٹ برآمد ہوئے۔
کسٹمز حکام کے مطابق سونے کے بسکٹوں کی مالیت 4 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
برآمد شدہ سونے کے بسکٹوں کو کسٹم ایکٹ کے تحت قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر سمگل شدہ سامان کی فروخت،حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا