دھند سماء دھندلائے گی یا بارش خنکی بڑھائے گی؟ محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا

Dec 27, 2023 | 21:17:PM
دھند سماء دھندلائے گی یا بارش خنکی بڑھائے گی؟ محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے اور دھند کے راج کے برقرار رہنے کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا، پنجاب  کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند اور سموگ  چھائے  رہے گی جبکہ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ  میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ بارش کی کوئی توقع نہیں ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کےمشہور شہر میں بڑا دھماکا
جمعرات کے روزموسم کی   صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور  خشک رہے گا، جبکہ صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر  کہرا پڑنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں  موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی  اضلاع میں  شدید سرد رہے گا، صبح  اور رات کے اوقات میں مردان، صوابی، چارسدہ ،نوشہرہ ،پشاور اور  ڈی آئی خان میں دھند چھائے رہنے  کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے  بیشتر  اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ  مری، گلیات  اور گردونواح میں شدید سرد   رہے گا،  بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ،قصور،لاہور  ،سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال ، ملتان ، خان پور، رحیم یار خان ، حافظ آباد ، بھکر ، لیہ ، ڈیرہ غازی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند  اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، خطۂ پوٹھوہار میں   صبح کے اوقات میں  بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا  امکان ہے۔