پاکستان کے مشہور شہر کندھ کوٹ میں امن دشمنوں کا وار چل گیا

Dec 27, 2023 | 18:27:PM
پاکستان کے مشہور شہر کندھ کوٹ میں امن دشمنوں کا وار چل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سلیم میرانی )امن دشمنوں کا ایک اور وار چل گیا، صوبہ سندھ کے مشہور شہر کندھ کوٹ میں  دھماکے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ کے  گاؤں گاہی خان بھیو میں دھماکہ ہوا  ہے ،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ زمین میں نصب ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے ہوا ہے ، درانی مہر تھانے کی حدود میں مویشی چراوے جارہے تھے تو نیچے سے ہینڈ گرنیڈپھٹ گیا ، مرنے والوں میں 2 نوجوان شعیب بھیو ، آکاش بھیو شامل  ہیں ، زخمیوں کی شناخت تاحال سامنے نہیں آئی ، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں : ملکی معیشت کی بحالی، وزارتِ خزانہ نے رپورٹ جاری کر دی