پی ڈی ایم جن ایشوز پربات کرنا چاہتی ہے اس پر بات نہیں ہوگی،شبلی فراز

Dec 27, 2020 | 21:24:PM
پی ڈی ایم جن ایشوز پربات کرنا چاہتی ہے اس پر بات نہیں ہوگی،شبلی فراز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر شبلی فراز کاکہنا ہے کہ مریم نواز اوربلاول وزیراعظم کوبلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں،یہ لوگ بری طرح ناکام ہوں گے،جس طرح جلسے ناکام ہوئے،پی ڈی ایم جن ایشوز پربات کرنا چاہتی ہے اس پر بات نہیں ہوگی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ مریم نواز کی کریڈیبلٹی کیا ہے،جھوٹ پر جھوٹ بولتی ہیں، مریم نواز کامسئلہ یہ ہے ارجنٹائن میں کوئی فٹبال میچ ہار جائے تو ذمہ دار عمران خان ہے،انہوں نے کہاکہ ہم نے مذاکرات کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا،جی ڈی اے کی اپنی سیاست ہے، وہ کچھ کرتے ہیں تو ان کا مسئلہ ہے،کسی بھی سیاسی رابطے کی ہم مخالفت نہیں کریں گے،پی ڈی ایم کے ساتھ بھی بات چیت کرنا چاہتے ہیں،یہ صرف وقت چاہتے ہیں،جیل میں ملاقات کیلئے حکومت ہی سہولت دیتی ہے،محمد علی درانی نے ملاقات کی ہے تو ان کے تعلقات ہوں گے،ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن سے کہا ہے پارلیمنٹ میں آئیں، سارے مسائل پروہیں بات کریں گے۔