بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا پر والدہ کی یادگار تصویر شیئر کر دی

Dec 27, 2020 | 17:48:PM
بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا پر والدہ کی یادگار تصویر شیئر کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا پر والدہ کی یادگار تصویر شیئر کر دی۔شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 13ویں برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا کا رخ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو زرداری نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکائونٹ پر اپنی والدہ کے خوبصورت خاکے کی تصویر شیئر کی ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کردہ شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کا خاکہ ایک فوٹو فریم میں نصب کر کے دیوار پر لگایا ہوا ہے۔بختاور بھٹو نے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے کیپشن میں دل اور پھول والا ایموجی بنایا ہے۔ان کے اس خوبصورت ٹویٹ  پر کچھ ہی دیر میں ڈھیروں لائیکس آچکے ہیں۔