دوران پرواز دو فوجی طیارے ٹکرا گئے، 3 پائلٹ ہلاک

Aug 27, 2023 | 09:24:AM
 یوکرین میں تربیتی پرواز کے دوران دو فوجی طیاروں کی ٹکر کے نتیجے میں 3 پائلٹ ہلاک جبکہ طیارے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) یوکرین میں تربیتی پرواز کے دوران دو فوجی طیاروں کی ٹکر کے نتیجے میں 3 پائلٹ ہلاک جبکہ طیارے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ۔

یوکرینی ائیر فورس کے مطابق طیاروں کی ٹکر کا واقعہ یوکرین کی زیٹومیر ریجن میں پیش آیا، دونوں ایل 39 طیارے تربیتی پرواز کے دوران ٹکرا کر تباہ ہوئے۔

مزید پڑھیں:  ایران میں بس کھائی میں جاگری، 10 افراد جاں بحق ،8 زخمی 

یوکرینی ائیرفورس نے اپنے بیان میں واقعے میں ہلاک ہونے والے پائلٹوں کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے اسباب معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔