سیلاب متاثرین کیلئے وزیر اعظم کی خوشخبری

Aug 27, 2022 | 10:08:AM
حکومت پاکستان,وزیراعظم شہباز شریف , موبائل کمپنیاں ,مون سون,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حکومت پاکستان نے سیلاب متاثرین کو خوشخبری سنادی ۔وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موبائل سے فری کال کی سہولت فراہم کر دی ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چئیرمن پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زیرو بیلنس پر فری کال کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔اب سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موبائل کمپنیاں زیرو بیلنس پر بھی کال کی سہولت دیں گی، اقدام عوام کے ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ وقت سے پہلے شروع ہونے والی مون سون کی طوفانی بارشوں نے پاکستان کے طول و ارض میں تباہی مچا رکھی ہے، بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان رپورٹ ہو چکا ہے اور انفرا اسٹرکچر تباہ ہونے کے باعث متعدد شہروں کا آپس میں زمینی رابطہ بھی منقطع ہو چکا ہے۔