مصطفیٰ کمال کی ترک ہم منصب سے ملاقات، صحت کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے چین میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے دوران ترکی کے وزیر صحت سے ملاقات کی،اجلاس میں صحت کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں ملاقات میں پاکستان میں بنیادی صحت کے نظام میں اصلاحات اور طبی تعلیم میں تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں وزرائے صحت نے مزید پیشرفت کیلئے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دینے پر اتفاق کیا۔یہ ٹیم صحت کے شعبے میں سفارشات اور تجاویز پر عملی اقدامات کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ پاکستان کے گہرے دوستانہ مراسم ہیں،ترکی نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ عوام کی بہتری کیلئے صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر صحت کاکہناتھا کہ صحت کے شعبے میں عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جمشید اقبال چیمہ نے پی ٹی آئی کارکنوں کو بڑی خوشخبری سنا دی