بانی پی ٹی آئی اور دیگر قیادت جلد جھوٹے مقدمات میں سرخرو ہو گی ،جمشید اقبال چیمہ

Apr 27, 2025 | 19:27:PM
بانی پی ٹی آئی اور دیگر قیادت جلد جھوٹے مقدمات میں سرخرو ہو گی ،جمشید اقبال چیمہ
کیپشن: جمشید اقبال چیمہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ بہت جلد بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر قیادت جھوٹے مقدمات میں سرخرو ہو گی ،مسائل اور مشکلات کی دلدل سے باہر نکلنے کیلئے ملک کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت کی ضرورت ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 121میں پارٹی کے دیرینہ کارکن محمد اسد کی شادی کی تقریب میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سیاسی اور سماجی شخصیت ڈاکٹر سلیم سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ جمشید اقبال چیمہ نے محمد اسد کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کارکنان ہمارے سروں کا تاج ہیں ، حکومتی جبر اور بے پناہ سختیوں کے باوجود پی ٹی آئی کے کارکنان کا جذبہ متزلزل نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لازوال جدوجہد کو تاریخ میں سنہرے الفاظ میں لکھا جائے گا ،ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلانے کی جدوجہد ابھی جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹ الیکشن!پیپلزپارٹی کی بڑی سیاسی جماعت سے تعاون کی اپیل